نواز شریف کے اقتدار میں آنے والے طریقے سے اختلاف ہے، شاہد خاقان عباسی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے۔لاہور الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ 2024 میں "کیا ہمیں نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے” کے عنوان سے ڈسکشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، جس طرح نواز شریف اقتدارمیں آ رہے ہیں مجھیاس سے اختلاف ہے، نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100 کے بجائے 30 سیٹوں پر آجائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی تھی، پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ ن ڈکیتی کر کے اقتدار میں رہی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں، ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا لیکن میں نے سیاست نہیں چھوڑی۔