میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان ،دواضلاع میں فورسزکی گاڑیوں پربم حملے

بلوچستان ،دواضلاع میں فورسزکی گاڑیوں پربم حملے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے دو اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے بم حملوں میں 4اہلکار شہید اور6زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔لیویز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ زیارت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیوز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں