میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ہندوتوا غنڈوں کی قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت

بھارت میں ہندوتوا غنڈوں کی قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجرگ دل کے جنونی غنڈوں نے ضلع جمتارہ میں فتح پور بازار مسجد کے قریب ایک میدان میں قرآن پاک کے اوراق کو نذر آتش کیا۔ اس بات کا تب پتا چلا جب مسجد کے کچھ فاصلے پر موجود میدان میں مسلم بچے کرکٹ کھیلنے گئے۔ انھوں نے جابجا قرآن کے جلے ہوئے اوراق دیکھے تو امام مسجد کو آگاہ کیا۔اس دل خراش واقعے پر مسلمانوں کی بڑی تعداد میدان میں جمع ہوگئی اور لوگ مشتعل ہوگئے تاہم امام مسجد مولانا ذوالفقار نظامی نے لوگوں کے جذبات کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کی اور ثبوت لے کر تھانے گئے۔پولیس نے امام مسجد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں