کے ایم اسی میں دوملازمتیں کرنے والوں کی تنخواہیں رک گئیں
شیئر کریں
محکمہ خزانہ سندھ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی میں بیک وقت دودوملازمتیں کرنیوالے ملازمین کی تنخواہیں روک دیں محکمہ خزانہ سندھ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں دودوملازمتوں کے انکشاف پر38 ملازمین کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیاہے۔ دستاویزات کے مطابق گریڈسترہ کی ڈاکٹرصبا،ڈاکٹرنادیہ رضوی اورڈاکٹرغلام عباس ڈاکٹرفرحانہ ،ڈاکٹرسیماناز،ڈاکٹرتوصیف،ڈاکٹر ذیشان ادریس دوجگہ سرکاری ملازمت کررہے ہیں۔رپورٹ میں گریڈ دوکے چوکیدارراشدعلی گریڈسولہ کی نرس مس نسرین ،مس ناز،گریڈدوکے اٹینڈنٹ قاضی ایم حنیف گریڈون کی آیانسرین اخترگریڈ سترہ کے ڈاکٹرضمیرحسین گریڈسولہ کے اسٹاف نرس محمدواجدگریڈ سولہ کے اسٹا ف نرس محمداکرم اوردیگرشامل ہیں۔محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ان کی تنخواہوں کوروک کران سے وہ تنخواہیں وصول کی جائینگی جوانہوں نے غیرقانونی طورپروصول کیں ۔