میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اب ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب

اب ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ نے سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت جبکہ پی ٹی آئی نے حمایت کی، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں، باہر نکل کر چیخیں مارتے ہیں، پی ٹی آئی والے الیکشن رکوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ تک گئے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں