فیصلہ سازی نوازشریف کے ہاتھ میں نہیں رہی، ن لیگ کے اندرسے آوازیں اٹھنے لگیں
شیئر کریں
سینئر لیگی رہنما سردار مہتاب نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی فیصلہ سازی اب نواز شریف کے ہاتھ میں نہیں رہی وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار مہتاب نے دعوی کیا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو جبکہ جماعت کچھ اور بیانیہ چاہتی ہے۔۔جماعت کی نئی قیادت نواز شریف کو سمجھوتہ کرنے پر مجبور کئے ہوئے ہیں۔۔ نواز شریف سے جو کروایا جا رہا ہے یہ ان کی سوچ نہیں ہے۔پالیسی میں تبدیلی سے سینئر پارٹی قائدین جماعت سے دور ہورہے ہیں سابق وزیر اعلی سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ کسی اور راستے سے اقتدار کی خواہش کو قبول کرنا مشکل ہے،مسلم لیگ نظریہ سے انحراف کررہی ہے، الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا،میں اسٹیبلیشمنٹ سے لڑنے والے نواز شریف کو جانتا ہوں،نواز شریف سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو دیکھنا نہیں چاہتے،مسلم لیگ ن پر نواز شریف کے خاندان کا عمل دخل بڑھ گیا ہے،موجودہ قیادت ان اصولوں سے انحراف کررہی ہے جو ن لیگ کا خاصہ رہا،آئندہ الیکشن ن لیگ بجائے آزاد کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا،سابق وزیر اعلی سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو یقین ہے الیکشن کا نتیجہ حق میں آئے گا،اسی لئے نواز شریف انتخابی مہم میں دلچسپی نہیں رکھتے،یہی سنائی دیتا ہے کہ آئندہ حکومت نواز شریف کی ہوگی،سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں دلچسپی نہیں ہے،الیکشن کے نتائج پہلے سے نظر آرہے ہیں،دیکھائی دیتا ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکیں گے،پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ بھی تتر بتر ہوگیا ہے،نواز شریف کے الیکشن کے راستے صاف کردیئے گئے ہیں،سابق وزیر اعلی سردار مہتاب کا مزید کہنا ہے کہ نئی جماعت کے قیام پر الیکشن کے بعد غور ہوگا، ن لیگ میں اب سینئر قائدین کی گنجائش رہی نہیں ہے، مسلم لیگ ن اپنا تشخص کھو رہی ہے، تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو گھر نہیں بیٹھنا چاہئے،سینئر سیاستدانوں کو پارلیمنٹ میں کردار بنتا ہے،الیکشن کے بعد مسلم لیگ کے لئے آسان صورتحال نہیں دیکھتا، سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ آئندہ پارلیمنٹ خطرے میں رہے گی، نتائج پہلے نظر آرہے ہیں، الیکشن کے کی ساکھ نہیں ہوگی،مولانا کے خدشات درست لیکن الیکشن التواء کے حق میں نہیں۔