میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑے سیاسی گھرانوں نے اپنے بچوں کو بھی میدان میں اتار دیا

بڑے سیاسی گھرانوں نے اپنے بچوں کو بھی میدان میں اتار دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

8 فروری 2024کو ہونے والے سب سے بڑے سیاسی دنگل کی تیاری کیلئے بڑے بڑے سیاسی گھرانوں نے اپنے بچوں کو بھی میدان میں اتار دیا۔جنوبی پنجاب میں یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی فیملیز کے بڑوں کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بیٹیاں بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹا اور بیٹی بھی قسمت آزمائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود کاغذات جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو میدان میں اتارا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا۔سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین اور بیٹی مہر ترین بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر نے بھی اپنے بیٹے محمد یار کھر کو میدان میں اتار دیا ہے۔ لودھراں سے جہانگیر ترین کو شکست دینے والے صدیق بلوچ اور ان کے دو بیٹے زبیر بلوچ اور عمیر بلوچ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ہرانے والے محمد اقبال شاہ کے دو بیٹے عامر اقبال شاہ اور مدثر جہانزیب شاہ نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں