میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسام کے مسلمان دشمن وزیراعلیٰ کا مدرسے بند کرنے کا اعلان

آسام کے مسلمان دشمن وزیراعلیٰ کا مدرسے بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تمام مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاست آسام کے ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی سے خطاب میں فخریہ اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔مسلمان دشمن وزیراعلیٰ نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں تمام مدرسے بند کردیں گے کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہیے ہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیے ہیں۔ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی تو خود کو فخر سے مسلمان اور عیسائی کہتے ہیں لیکن ہندو یہ بات نہیں کہتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں