میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کی صورت میں اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرانے کے لیے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کا رخ کیا اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عامر خان نے اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرائے، کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم خان سواتی اسی مٹی سے ہیں، نواز شریف سے زبردست مقابلہ ہوگا، حکومتی مشینری کا استعمال اپنی جگہ مگر ووٹ عوام کے ہاتھ میں ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں