میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ،،ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں ضلع شرقی کے ڈائریکٹر رقیب بھی حصہ دار

ایس بی سی اے ،،ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں ضلع شرقی کے ڈائریکٹر رقیب بھی حصہ دار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ریحان الائچی پٹہ سسٹم ضلع شرقی میں ناجائز تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر رقیب کے ذریعے کروارہی ہے ، خلاف ضابطہ جاری تعمیرات کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ جاری ہے ، رشوت سے لے کر ناجائز تعمیرات مکمل ہونے تک کی ذمہ داری ریحان الائچی پٹہ سسٹم طے کررہا ہے جبکہ ایس بی سی اے افسران اختیارات کا استعمال نہ کرنے کے عوض پٹہ سسٹم سے اپنا حصہ وصول کرلیتے ہیں ، جس کی ایک مثال ضلع شرقی جمشید ٹاؤن کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پلاٹ نمبر 736 اور 2276 پر جاری غیر قانونی تعمیرات ہے ، جسے ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت شروع کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع شرقی کے ڈائریکر رقیب نے اپنا حصہ وصول کرنے کے بعد دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضلع شرقی کی حدود میںکثیر عمارتیں خلاف ضابطہ تعمیر کی جاچکی ہیں ، یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ بدستور جاری ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع شرقی میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی مختلف شکایات موجود ہیں تاہم اس امر کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ریحان الائچی پٹہ سسٹم نے دیگر محکموں کی طرح اینٹی کرپشن میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کررکھی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں