میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل نے نیا عہدہ تشکیل دے دیا

ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل نے نیا عہدہ تشکیل دے دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل نے نیا عہدہ تشکیل دے دیا، زاہد شر نے غلام رسول جونیجو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمولیشن مقرر کردیا، ادارہ ترقیات کے بجٹ بک میں مذکورہ عہدہ موجود ہی نہیں، زاھد شر کے ادارے پر تجربات جاری، ادارہ مفلوج ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل زاھد شر کی جانب سے ادارے پر تجربات جاری ہیں جس کے باعث ادارہ معاشی و انتظامی تباہی کا شکار ہو کر مفلوج ہو چکا ہے، ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن کی پابندیوں کے باوجود خفیہ تبادلوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ادارے میں سسٹم لاگو کردیا ہے، ڈائریکٹر جنرل زاھد شر نے ادارہ ترقیات میں ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا عہدہ تشکیل دے کر غلام رسول جونیجو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمولیشن مقرر کردیا ہے جبکہ مذکورہ تقرری کا نوٹیفکیشن ابھی تک سامنے نہ آ سکا ہے، حیرت انگیز طور مذکورہ عہدہ ادارہ ترقیات کے بجٹ بک میں ہی موجود نہیں ہے اور کسے بھی عھدے کی تشکیل کیلئے گورننگ باڈی کی منظوری لازم ہے، زاھد شر نے ادارہ ترقیات میں منپسند افسران کو دو دو عھدے بھی دے رکھے ہیں، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات اور حالیہ موسم سرما کی معمولی بارشوں میں واسا کی ناقص کارکردگی کے شکایات وزیراعلیٰ سندھ تک بھی پہنچیں جبکہ کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بھی ادارہ ترقیات کی ڈی جی کی ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی پر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا جس پر نگران وزیراعلٰی سندھ نے اظہار برہمی بھی کیا، ذرائع کے مطابق زاھد شر کی مسلسل عدم دلچسپی اور انتظامی ناکامی کے بعد سندھ حکومت زاھد شر کو عھدے سے ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں