میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے سابق رہنما شہزاد اکبر کا لندن میں خود پر تیزاب پھینکے جانے کا انکشاف

پی ٹی آئی کے سابق رہنما شہزاد اکبر کا لندن میں خود پر تیزاب پھینکے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ کے شہر لندن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما شہزاد اکبر نے خود پر تیزاب پھینکے جانے کا انکشاف کیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا، حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہوگیا۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ پولیس مجھے ملنے والی دھمکیوں سے پہلے سے ا?گاہ تھی اس لیے واقعہ پیش ا?تے ہی پولیس اور ہنگامی صورتحال میں امداد دینے والے ادارے بروقت پہنچ گئے، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں گے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں