نیتن یاہو کی منگل کو ٹرمپ سے ملاقات، ایران جنگ اور لبنان مسئلے پر گفتگو متوقع
جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
اسرائیلی وزیراعظم سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، دفتر نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ منگل کے روز وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ اس ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت، بالخصوص ایران کے خلاف جنگ اور لبنانی فائل پر بات چیت کی جائے گی۔دفتر نے کہا کہاس دورے کے فریم ورک کے تحت وزیراعظم منگل کو وائٹ ہاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اسرائیل کے دوست سینیٹر لنڈسے گراہم کی جنازے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ لنڈسے گراہم کا انتقال 11 جولائی کو ہوا تھا۔ دفتر نے بتایا کہ نیتن یاہو پیر کو واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے۔


