میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کا ہزارہ برادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

نوازشریف کا ہزارہ برادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے جب کہ ہزارہ برادری کے شہداء کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں