میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات کے بعدمسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی ،رانا ثنااللہ

انتخابات کے بعدمسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی ،رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی مہم شروع کردیں گے، ہمارے پاس ہرحلقے میں ایک سے زائد امیدوارہے ، ہم نیبھرپوراندازمیں الیکشن کمپین کومنظم اورمتحرک اندازمیں چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کے حوالے سے نوازشریف ہرضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کوبحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عوام نے اپنے مینڈیٹ سیہمیں سکت دینی ہے، امید ہیعوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسے منتخب کریں گیوہی حکومت بنائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں