سرجانی میں ایم ڈی اے ،بورڈ آف ریونیو کی زمینوں پر قبضے جاری
شیئر کریں
کراچی (: رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں ایم ڈی اے اور بورڈ آف ریونیو کی زمینوں پر قبضے جاری ‘ متعلقہ ڈی سی ‘ ایم ڈی اے ‘ سیاسی بادشاہ و بازیگرو کیساتھ سہولت کاروں کا غیرقانونی اشتراک ‘ اصل الاٹیز اور نئے خریداروں کے خلاف دھوکہ دہی کا بازار گرم سابق ایم پی اے و دیگر بااثر و طاقتورسیاسی شخصیات کی مکمل سرپرستی جاری ضلع غربی و دیگر علاقوں میں سرکاری اراضی کو ٹھکانے لگانے والا بااثر ڈان ‘ غلام غوث ‘ شہر و صوبے کا ‘ چیف ایکزیکٹیو ‘ بن گیا ‘ چمک ‘ کے سبب سرکاری افسران اسکے ہاتھ کی چھڑی اور ‘ جیب کی گھڑی کی طرح ناچنے لگیں ‘ پس پشت ایک معروف بلڈر بھی مفادات کا کھیل کھیل رہا ہئے تجربے اور ہاتھ کی صفائی کے فنکاروں نے سرکاری ادارے و اہلکاروں کو انگلیوں پہ نچا رکھا ہئے ‘ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر بڑے پیمانے پر زمینوں کے جعلی کاغذات بنائے جارہیں کہ جنکا تصور بھی محال ہئے دوسری طرف اس گورکھ دھندے کے باعث ‘ اصل الاٹیز سر پکڑ کر بیٹھ گئے جبکہ ‘ اصل الاٹیز ‘ کے خلاف محکمہ پولیس کو غیرقانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے زمینوں سے جبراً بے دخل کیا جارہا ہئے سارا کھیل ‘ چمک ‘ کے بل بوتے پر رچایا جارہا ہئے اصل الاٹیز پر انصاف کے تمام دروازے بند کردیے گئے ذرائع جبکہ دوسری طرف ‘ جعلی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہئے ذرائع نے بتایا کہ سسٹم مافیا نے ایک وسیع اراضی کو تختہ مشق بناتے ہوئے لگ بھگ 4 ایکڑ زمین ناکلاس ویسٹ پر قبضے کی کاروائی مکمل کرلی اور اسپر گیم جاری ہئے ادھر باوثوق ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے کی سرپرستی میں بدنام زمانہ لینڈ گریبر ‘ غلام غوث ‘ اور اس کے فرنٹ مین کھلاڑیوں جن میں سر فہرست عمیر چوہی (جعلی پولیس اہلکار)، عرفان کالا عرف چچم، کامران عرف کامی (ایم کیو ایم لندن)، سلیم گنجا شامل ہیں کی نگرانی میں ‘ میدان کار زار سجا ہوا ہئے حیرت انگیز طور پر قبضہ شدہ اراضی کے جعلی کاغذات تیار کرکے اس پر سروے نمبر ز بھی لگا دئے گئے ہیں جعلی سروے نمبرز پر گیم جاری ہئے بتایا جارہا ہئے کہ اس پورے گورکھ دھندے میں متعلقہ ‘ سروے سپرنٹنڈنٹ بھی گنگا نہا رہا ہئے ذرائع کا دعویٰ ہئے کہ مزکورہ سرکاری اراضی کا تاحال کوئی لے اآوٹ پلان ڈی سی ویسٹ یا ایم ڈی اے سے منظور نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود سادہ لوح لوگوں کو 4 ایکڑ زمین کے پلاٹس بنا کر بیچنے کی مکمل تیاری شروع کردی گئی ہے واضح رہے کہ غلام غوث سسٹم مافیا کے تحت زیادہ تر زمینوں پر قبضے اور جعلی فائلوں کے معاملات ضلع ویسٹ میں چلاتا ہے ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے متعلق دو بڑی زمینوں کی فائلیں بورڈ آف ریونیو میں کلیئر/ منظور کرنے کے لیے بااثر و طاقتور مافیا ‘ ڈان غلام غوث ‘ نے دی تو محکمہ ریونیو کے افسران نے متعلقہ اراضی کے ریکارڈ کی دستیابی سے انکار کیا اور کہا کا انکا ریکارڈ میسر نہیں جس پر مذکورہ افسر سے متعلق ذرائع کہتے ہیں انھیں ٹرانسفر کرتے ہوئے کھڈے لائن لگا دیا گیا مزکورہ ‘ سسٹم مافیا ‘ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ انکا سرکار اور سرکاری اراضی پر مکمل کنٹرول اور راج ہئے اور سسٹم کراچی میں انتہائی دیدہ دلیری سے راج کررہا ہے ۔ ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ زمین کا اصل مالک اگر انصاف کے دروازے ‘ عدالت پہنچ بھی جاتا ہئے تو وہ سالہا سال اپنے کیس کو بھگتنے پر مجبور ہوتا ہے اور پھر مزید کنگال ہو کر بیٹھ جاتا ہئے کراچی میں یہ یقین اب پختہ ہوتا جارہا ہے کہ یہاں مظلوم کی کوئی داد رسی نہیں ہے اور بااثر و طاقتور سمیت ظالم کو روکنے والا کوئی نہیں جو کہ مایوسی کی انتہا ہے جس کے تدارک کیلے فوری اقدامات ضروری ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ چیرمین ایم ڈی اے ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔