میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، 16 ماہ میں 74 ہزار شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

کراچی، 16 ماہ میں 74 ہزار شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں 16 ماہ میں 74 ہزار سے زائد شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وارداتوں کا سارا ملبہ نشئی اور منشیات فروشوں پر ڈال دیا۔پی آئی بی کے علاقے میں 22 مئی کو عجیب واقعہ پیش آیا، رات گئے محلے سے گاڑی چوری ہوئی تو شہری تھانے میں اطلاع دینے کے بعد پڑوسی کی موٹرسائیکل پر گاڑی کی تلاش کے لئے نکل پڑا، گاڑی تو نہ ملی۔ ملزمان موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے اور آدھے گھنٹے میں شہری گاڑی اور موٹرسائیکل دونوں سے محروم ہوگیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق موٹرسائیکل کی چوری اور چھیننے جانے میں منشیات فروشوں کا پورا منظم نیٹ ورک موجود ہے، پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 835 شہری گاڑیوں اور18 ہزار سے زائد شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق پولیس افسران کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ اب وقت کی ضرورت بن گیا ہے، جتنا جلدی شہر میں کیمروں کا جال بچے گا اتنی جلدی وارداتیں بھی کم ہوسکیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں