میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے ٹیم کا حیسکو آفس پرچھاپہ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ گرفتار

ایف آئی اے ٹیم کا حیسکو آفس پرچھاپہ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایف آئی اے ٹیم کا حیسکو آفیس پر چھاپہ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ گرفتار، عمران شیخ پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ایف آئی آر بھی داخل ہے، ایف آئی اے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی کرائم سرکل حیدرآباد ٹیم نے حیسکو کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ کو بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا،فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سید وصی حیدر کے حکم پر انسپکٹراکبر سومرو کی قیادت میں ایف آئی اے ٹیم نے لطیف آباد یونٹ نمبر4 میں قائم حیسکو کنسٹریکشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر ایکسین کنسٹریشن عمران شیخ کو حراست میں لے لیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سید وصی حیدر نے اے کے مطابق حیسکو افسر کے خلاف ایک شہری کی جانب سے درخواست موجود ہے اور اسکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے جس پر یہ چھاپہ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ابھی مزید تفتیش جاری ہے حیسکو ترجمان نے حیسکو کے گریڈ 18 کے آفیسرڈاکٹر عمران شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اسکی تفصیلات اور ایف آئی آر کی نقل ہمیں موصول نہیں ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق عمران شیخ حیسکو کے طاقتور افسر سمجھتے جاتے ہیں، گرفتار افسر عمران شیخ پر کراچی اور حیدرآباد کے پوش علاقوں میں ابتک 9 قیمتیں جائیدادیں بنانے کے الزامات ہیں، ذرائع کے مطابق دوران ملازمت امریکا، سعودی عرب، ترکی، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور دبئی کے 28 دورے بھی کرچکا ہے، عمران شیخ میپکو میں تعیناتی کے باوجود حیسکو میں انتظامی امور چلاتا تھا اور حیسکو میں تقرریوں وتبادلوں کے عوض افسران سے بھاری رقوم بٹورنے کے بھی الزامات ہیں، عمران شیخ کیخلاف دہرا پاسپورٹ رکھنے پر 2020ع میں بھی ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں