میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دعا اور پرفارمنس کی ضرورت ہے ، عمر گل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دعا اور پرفارمنس کی ضرورت ہے ، عمر گل

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ ٹیم کو دعا اور پرفارمنس کی ضرورت ہے، ٹیم آن پیپر اچھی لگ رہی ہے، بیٹرز رنز نہیں کر پا رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ میچ میں پاورپلے میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، عمراکمل ٹیم کو میچ میں واپس لے کر ا?ئے اور ٹیم نے بیٹنگ میں اچھا کم بیک کیا، اوڈین سمتھ نے اپنی فیلڈنگ پوزیشن کے خلاف باؤلنگ کی جس پر رنز پڑ گئے۔عمر گل نے کہا کہ 60 فیصد پلان ٹیم نے نافذ کر دیا تھا لیکن میچ کے ا?خری مرحلے میں اپنے پلان سے ہٹ گئے، جیسن رائے اور افتخار احمد سے پرفارمنس کی توقع تھی لیکن پرفارمنس دے نہیں پائے، ٹیم کا کمبی نیشن نہیں بن پارہا، غیر ملکی کھلاڑی بھی پرفارمنس نہیں دے رہے، محمد نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اچھی باؤلنگ کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں