میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو یقین ہے پاکستان کومشکلات سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں‘مریم اورنگزیب

عوام کو یقین ہے پاکستان کومشکلات سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں‘مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو یقین ہے کہ پاکستان کومشکلات سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں،2017ء میں ایک شخص کو نکالنے کی خاطر ملک سے خوشحالی و ترقی نکال دی گئی، تمام چیزیں عوام جانتے ہیں، نوازشریف نے نوجوان کے ہاتھ میں پٹرول دینے کی بجائے انہیں روزگار دینے کی بات کی ہے۔انہوںنے انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، پورے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تین مرتبہ کے وزیر اعظم نواز شریف کا عظیم الشان استقبال کیا، اتنے زیادہ لوگ تھے، اتنی زیادہ پولیٹکل موبلائزیشن پاکستانی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی، یہ میں نہیں کہہ رہی بلکہ یہ سیاسی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں