میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی، جنوبی وزیرستان، پاک فوج کے 4جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی، جنوبی وزیرستان، پاک فوج کے 4جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی رات شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان دو مقامات پر شدید مقابلہ ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی منگنی شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں کی گئی، جہاں فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں