میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا 12 نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 12 نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے 12 نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں بارہ نومبر کو جلسے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں تحریک انصاف کراچی کے اہم ذمہ داران، عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کا عوامی پاور شو نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا، مشاورت سے جلسے کی تاریخ 12 نومبر اور مقام گلستان جوہر ملینیم مال طے کیا گیا، اجلاس میں کابینہ اراکین نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے شرکاء نے جلسے کی بھرپور کامیابی کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، مخالف جماعتوں کا کراچی فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگا، تاریخی جلسہ پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، کراچی کے عوام تیار ہوجائیں مخالفین کو بتائیں کہ آپ اپنے حقیقی لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، جبری حالات میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے نہیں، کراچی کے عوام نے ہر مشکل حالات میں بھی تحریک انصاف کی ہر کال پر لبیک کہا ہے۔اجلاس کی صدارت کرنے والے تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ راشد منہاس روڈ پر ہمارا جلسہ نا صرف پارٹی کے اندر اتحاد کا ایک شاندار مظاہرہ ہوگا بلکہ ہمارے لیے عوام سے جڑنے کا ایک موقع بھی ہوگا، پی ٹی آئی کراچی شہر کے لیے تبدیلی، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دینے کے لیے پرعزم ہے، ہم کراچی کے لوگوں کی جانب سے زبردست ردعمل کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں