میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو میچوں میں ناکام کپتان بابر اعظم بھارت کے خلاف ففٹی بنانے میں کامیاب

دو میچوں میں ناکام کپتان بابر اعظم بھارت کے خلاف ففٹی بنانے میں کامیاب

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

گزشتہ دو میچوں ناکام رہنے والے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت کے خلاف ففٹی بنانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں کھیلا گیا جس میں گزشتہ دو میچوں میں ناکام رہنے والے کپتان بابر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے رضوان کے ہمراہ شاندار شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ محمد رضوان اور بابر اعظم نے 82 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اسی اسکور پر سراج نے بھارت کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے بابر اعظم کی قیمتی وکٹ حاصل کی، بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی باری کھیلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں