میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے 700 وکٹیں ثقلین مشتاق کی وجہ سے ملیں، مرلی دھرن

مجھے 700 وکٹیں ثقلین مشتاق کی وجہ سے ملیں، مرلی دھرن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر متھئیا مرلی دھرن نے ثقلین مشتاق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی وکٹوں کی ریکارڈ تعداد کا سہرا پاکستان کے جادوئی اسپنر کو دیدیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہا کہ میں نے کیریئر میں 800 وکٹیں حاصل کیں جس میں سے 700 وکٹیں ثقلین کی وجہ سے ملیں۔لیجنڈی سری لنکن اسپنر نے کہا کہ ثقلین مشتاق سے میں نے ‘دوسرا’ سیکھی۔مرلی دھرن نے کہا کہ میں نے ثقلین مشتاق کو 1995 میں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا، ثقلین نے حریف بیٹرز کو بولنگ سے سحر زدہ کیا ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ ثقلین مشتاق سے میں نے ‘دوسرا’ سیکھنی شروع کی، تین برس میں یہ ورائٹی مکمل طور پر سیکھنے میں کامیاب ہوا۔مرلی دھرن نے کہا کہ اْس وقت تک میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں، پھر 1998 سے 2010 تک 12 برس کے عرصے میں 700 وکٹیں حاصل کیں۔ 700 وکٹیں مجھے دوسرا سیکھنے کی وجہ سے ملیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں