میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول ،بلڈر مافیا،بھتہ خوروں میں خفیہ اتحاد

بلڈنگ کنٹرول ،بلڈر مافیا،بھتہ خوروں میں خفیہ اتحاد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی( رپورٹ: نجم انوار) ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بلڈر مافیا اور بھتہ خوروں نے خفیہ اتحاد کر لیاہے اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان عرف ریحان الائچی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کسی بھی وقت کوئی بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بلڈرز مافیا اور بھتہ خوروں نے ڈی جی اسحاق کھوڑو کے قریبی افسر ریحان خان کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلڈرز اور بھتہ مافیا نے اپنی طاقت میں اضافے کے لئے شہر قائد کے معروف بلیک میلر نام نہاد خدائی خدمت گار اور اس کے نام نہاد سوشل میڈیا ورکر کو بھی ساتھ ملا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا خیال ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے سابقہ سسٹم کی تباہی اور بربادی میں اور اب ان کی غیر قانونی تعمیرات پر پے درپے کارروائیوں کے پیچھے ریحان کا ہاتھ ہے۔ اس لئے وہ اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔اس سلسلے کی ایک کڑی دو روز قبل اینٹی کرپشن سے ڈی جی ایس بی سی اے کے نام جاری ہونے والا خط بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں