میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں رہائشی پلاٹوں کا بے دریغ کمرشل استعمال

سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی میں رہائشی پلاٹوں کا بے دریغ کمرشل استعمال

جرات ڈیسک
پیر, ۷ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

شاہ فیصل کالونی A-95بلاک 1 کے ایس ٹی پلاٹ پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات
الپائن فرنچائز کی تیاریاں،ادارے خاموش،عمران رمضان آرائیں کی چشم پوشی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی بلاک 1میں پلاٹ نمبر  A-95 کے مبینہ ایس ٹی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمی کے لیے الپائن فرنچائز قائم کرنے کی تیاریاں جاری ہونے کی اطلاعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کردی ہے ۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے مبینہ تعمیرات کے خلاف متعلقہ اداروں کو شکایات کیے جانے کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہنے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے لینڈ یوز اور جاری تعمیرات کی قانونی حیثیت واضح نہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پلاٹ ایس ٹی یا کسی مخصوص عوامی مقصد کے لیے مختص ہے تو اس پر کمرشل فرنچائز کے قیام کی اجازت کس قانون، منظور شدہ بلڈنگ پلان اور این او سی کے تحت دی گئی، اس کی وضاحت ضروری ہے ۔ذرائع نے متعلقہ افسر عمران رمضان آرائیں کی مبینہ چشم پوشی کا دعویٰ بھی کیا ہے ، تاہم اس الزام کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر شکایات سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہیں تو متعلقہ حکام کو موقع کا معائنہ کرکے تعمیرات کی قانونی حیثیت فوری طور پر واضح کرنی چاہیے ۔دوسری جانب ذرائع کی جانب سے معاملے میں خطیر رقم کے مبینہ لین دین کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ایسے الزامات موجود ہیں تو فائل موومنٹ، منظوریوں اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کی بنیاد پر شفاف تحقیقات کی جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے سمیت متعلقہ ادارے A-95بلاک 1 کا اصل لینڈ یوز، الاٹمنٹ ریکارڈ، منظور شدہ نقشہ اور تمام این او سیز کی جانچ کریں۔ اگر تعمیرات یا کمرشل استعمال خلافِ ضابطہ ثابت ہو تو فوری قانونی کارروائی کی جائے ، جبکہ کسی اہلکار کی غفلت یا اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے شواہد ملنے پر ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں