میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے کبھی سرکاری اداروں پرتشدد حملے کرنے پر نہیں اکسایا،حلیم عادل شیخ

عمران خان نے کبھی سرکاری اداروں پرتشدد حملے کرنے پر نہیں اکسایا،حلیم عادل شیخ

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر حلف دے دیا، حلیم عادل شیخ نے ملیر کورٹ میں دوران پیشی وکلا کے ہمراہ اہم بیان دیتے ہوئے کہا میں یہ قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر حلف اٹھاتا ہوں اگر کچھ غلط کہوں تو مجھ پر عذاب نازل ہو، اس قوم کے رہبر عمران خان نے کبھی بھی ہمیں پرائیوٹ و سرکاری اداروں پرتشدد حملے کرنے پر نہیں اکسایا، میں اس وقت پی ٹی آئی سندھ کا صدر ہوں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہا ہوں اور کور کمیٹی کا ممبر بھی ہوں،میں کئی سال سے کور کمیٹی کا ممبر ہوں کبھی بھی عمران خان نے اپنے اداروں پر حملے کے لئے نہیں کہا، موجودہ آرمی چیف کی تعیناتی کو روکنے کے لئے ہمیں کسی سازش کا حصہ بننے کے لئے بھی نہیں کہا گیا، ہر کمیٹی میں ہم بھی ہوا کرتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں