بھارت کی سیکم ریاست میں سیلاب ،23 فوجی لاپتا
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارتی فوج نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست سیکم کی ایک وادی میں ہونے والی شدید بارشوں سے آنے والے اچانک سیلاب میں کم سے کم 23 فوجی بہہ گئے ہیں، ان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ بھارتی ٹی وی نے بتایا کہ فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی سیکم کی لہوناک جھیل میں اچانک کلاڈ برسٹ کی کیفیت پیدا ہوئی جس کے بعد دریائے ٹیسٹا میں فلیش فلڈ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ اس ناگہانی صورت حال کا شکار بن کر اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 23 بھارتی فوجی لاپتا ہو گئے ہیں جبکہ متعدد فوجی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔