پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت آج ہو گی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔