کار شوروم مالکان کے گرد گھیرا تنگ
شیئر کریں
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل ٹیم نے ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کیس میں ایک شوروم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4گاڑیاں ضبط کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کار شوروم مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہے ، کراچی میں ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کیس میں ایک شوروم کیخلاف کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران خالدبن ولیدروڈ پر موجود شوروم کی چار گاڑیاں سیزکردی گئیں، سیز ہونے والی گاڑیوں میں لینڈ کروزر، اوڈی اور ٹویوٹا شامل ہیں۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل ٹیم کی جانب سے کارروائی کی گئی ، اطلاعات کے مطابق شوروم مالکان کاروں کی درآمد سے متعلق دستاویزات پیش نہ کرسکے۔کال اپ نوٹس کے دوران پہنچنے والے شوروم مالکان سے تفتیش جاری ہے ، کراچی کے تیرہ مزیدشورومز مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 17 شو رومز کو نوٹس جاری کرچکے ہیں، نوٹس کلفٹن،شارع قائدین اورخالد بن ولید روڈپر شورومز کو دیے گئے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دستاویزات پیش نہ کرنیوالے شورومز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔