میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار

افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغان کرنسی 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہترین کرنسی قرار دے دی گئی ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی افغانی 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔ انسانی امداد سے حاصل اربوں ڈالر اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غربت زدہ ملک کے لیے یہ ایک غیرمعمولی مرحلہ ہے۔ اگست 2021 میں کابل پر دوبارہ کنٹرول کے بعد طالبان نے کرنسی تجارت پر سخت اقدامات کیے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ افغان کرنسی افغانی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ٹریڈنگ پر پابندی لگا دی جس سے کرنسی مضبوط ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی پیسو اور سری لنکن روپیہ افغان کرنسی سے بہتر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں