میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف یا ان کی پارٹی کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت دیں۔ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ انوار الحق بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو شرانگیز منصوبوں سے الگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کے بغیر ہونے والے انتخابات کو عوام قبول ہی نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں