میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول بھٹو

عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے ، صرف عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے۔میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح اوکاڑہ کے عوام پیپلز پارٹی کے لیے نکلے تو پتا چلا کہ کیا وجہ تھی کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اوکاڑہ کو منی لاڑکانہ کہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کی وجہ سے سابق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف عمران خان کو بند کرنے سے ہم نے ملک کے تمام مسائل حل کر دیے ہیں، آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، ایک ہی جماعت ہے جو آج کے مسائل کے مطابق حل تلاش کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے پارلیمان کے اجلاس ہوں، اقوام متحدہ کے اجلاس ہوں یا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بورڈ میٹنگ ہو، پیپلز پارٹی یہ خیال رکھے گی کہ کسی فیصلے سے عوام پر کیا بوجھ پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں