میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطرے کی گھنٹی : سمندری طوفان کراچی کی جانب مڑگیا

خطرے کی گھنٹی : سمندری طوفان کراچی کی جانب مڑگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

طوفان جنوب کراچی سے 1160کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت
محکمہ موسمیات نے 13 جون کی رات اور 14 کی صبح سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کراچیکی جانب بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات نے 13 جون کی رات اور 14 جون کی صبح سے سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب کیجنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کراچی کی جانب مڑگیا، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت طوفان کراچی کے جنوب سے گیارہ سو بیس کلومیٹر دور ہے اور شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے سمندری طوفان کا فاصلہ کم ہونے کی صور ت میں شہر میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیرہ جون کی رات اور چودہ جون کی صبح سے سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔سمندری طوفان کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت ماہی گیروں کوگہرے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں