میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیسوں میں اضافہ، اسکول انتظامیہ ، ڈی جی پرائیویٹ آئندہ سماعت پر عدالت طلب

فیسوں میں اضافہ، اسکول انتظامیہ ، ڈی جی پرائیویٹ آئندہ سماعت پر عدالت طلب

جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکول کی جانب سے فیس میں اضافے کے خلاف درخواست پر اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت میں نجی اسکول کی جانب سے فیس میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ اسکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے اسکول انتظامیہ کو والدین سے 30 ہزار روپے فیس وصولی سے روکتے ہوئے کہا کہ فیصلے تک اسکول انتظامیہ فیس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز طلب کر لیا۔ درخواست گزار والدین نے کہا کہ اگست 2022 میں اسکول کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا تھا، ایئرکنڈیشنڈ کلاس روم سمیت دیگرسہولیات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ اسکول انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوتا چلا گیا، بچوں کو ٹین کی چھت کے نیچے بیٹھنا شروع کردیا۔ بچوں کو اسکول سے نکالنے کا کہا جس پرعدالت سے رجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کو اسکول سے نکالنے سے روک دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں