میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، محمد علی شائق فارغ،ڈاکٹرنوید احمد گجر سیکریٹری بورڈ تعینات

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، محمد علی شائق فارغ،ڈاکٹرنوید احمد گجر سیکریٹری بورڈ تعینات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سیکریٹری بورڈ تبدیل محمد علی شائق کی جگہ ڈاکٹر نوید احمد کو سیکریٹری بورڈ تعینات چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں قائم مقام سیکریٹری محمد علی شائق کو عہدے سے دربدر کرکے ڈپئی سیکریٹری ڈاکٹرنوید احمد گجر کو سیکریٹری بورڈ تعینات کردیا گیا۔ نوید احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا بورڈ میں.سیکریٹری کی تبدیلی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں قائم مقام سیکرہٹری محمدعلی شائق کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد کو سیکریٹری بورڈ تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر نوید احمد نے اپنے عہدے کا چارج حاصل کرلیا۔بورڈ میں سیکریٹری کی تبدیلی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی، مٹھائیاں تقسیم کی گئی ڈاکٹر نوید کو پھولوںکے گلدستے پیش کئے گئے، سابق سیکریٹری محمدعلی شائق کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ نان کیڈر ملازم تھے اور اسکول انسپکٹرتھے ایڈمنسٹریٹیو سے ناواقف تھے۔ عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے برخلاف عہدے پر برجمان تھے انہوں نے چیئرمین بورڈ کو یرغمال بنا رکھا رکھا تھا، جوچیئرمین کے دائرہ اختیار کے کاموں میں بھی مداخلت اور مس گائیڈ کرکے کام کو تاخیر کاشکار کرنے کے عادی تھے۔ ناظم امتحانات ہوں یا ڈپٹی کنٹرولر یا ڈپٹی سیکریٹری بلا وجہ اپنے دفتر میں بلا کر وقت ضایع کرنے کے بھی عادی تھے، محکمہ کے ملازمین کے جائز کاموں میں حیلے بھانے کرکے کاموں میں روڑے اٹکانا انکی عادت تھی، ملازمین کے ساتھ انکا رویہ بھی غیر مناسب تھا خواتین کے بارے میں مبینہ طور شوقین مزاج تھے دیگر ملازمین کے ساتھ انکی گفتار وتکلم میں گالم گلوچ شامل تھی سابقہ امتحانات سے ایک روز قبل مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر امتحانی مراکز کی تبدیلی میں بھی انکا ہی ہاتھ بتایا جاتا ہے امتحانی عمل کیلئے امتحانی مراکز میں فرنیچر کی فراہمی میں دیے جانے والے ٹینڈر میں مبینہ طور پر دوسو فیصد اضافی رقم حاصل کرلیتے اسی طرح امتحانی کاپیوں کی خریداری میں بھی کروڑوں روپے کی ہیرپھیر کے ماہر تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں