میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی صدر  کا جی 20 اجلاس سے قبل ملک کے نام کے حوالے سے نیا تنازع

بھارتی صدر کا جی 20 اجلاس سے قبل ملک کے نام کے حوالے سے نیا تنازع

جرات ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں اہم ملکوں کی عدم شرکت کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ دوسری جانب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا شوشا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق نو ستمبر کو بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ صدارتی دفتر نے شرکا کو ایک سرکاری عشائیہ میں شرکت کے لیے سرکاری دعوت نامے بھیجے ہیں۔ عشائیہ میں دعوت نامے تو کوئی نئی بات نہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جی 20 سربراہی کانفرنس کے دوران سربراہان مملکت اور دیگر مہمانوں کو راشٹر پتی بھون میں نو ستمبر کو دیے جانے والے عشائیے کے دعوت نامے میں اپنے عہدے کے ساتھ ری پبلک آف انڈیا کی جگہ پریسیڈنٹ آف دی ‘ری پبلک آف بھارت’ کا استعمال کیا ہے۔ کئی سیاست دانوں اور ممبران پارلیمنٹ نے عشائیے کے ان سرکاری دعوت ناموں میں بھارتی صدر کی اصطلاح استعمال کرنے کی مخالفت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں