پاکستان میں داخل ہونے والے 10 افغان باشندے گرفتار
ویب ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سہراب گوٹھ پولیس نے افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 10 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس کی انڈس پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے کہا کہ گراونڈ میں بیٹھے افغان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے، پولیس نے حکمت عملی سے تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔چوہدری سہیل فیض کا کہنا تھا کہ ملزمان دوران تفتیش اپنی رہائش کے بارے میں جواب نہ دے سکے، گرفتار ملزمان نے بتایا وہ ابھی افغانستان سے آئے ہیں۔ایس ایس پی کا مزید بتانا تھا کہ ملزمان کا غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا، ملزمان کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔