کراچی میں حلقہ بندیوں کا ایم کیو ایم کو فائدہ اور پی پی کو نقصان ہو سکتا ہے،رانا ثناء اللہ
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر وسابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے باہر جانے کی ڈیل کا مجھے علم نہیں تاہم کسی پر کیس ہے تو وہ چلنا چاہیے، میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، کراچی میں مردم شماری سے سیٹیں بڑھیں گی جس کا فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو پہنچ سکتا ہے، نگران حکومت قابل لوگوں پر مشتمل ہے امید ہے مشکل گھڑی میں قوم کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق رائے ہوا، سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں، سیاسی طور پر اگر اب کسی کو کوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تو لگائیں۔ایم کیو ایم کو مردم شماری سے متعلق گلہ تھا شاید فائدہ بھی ان ہی کو پہنچ رہا ہے جبکہ کراچی میں سیٹیں بڑھیں گی جس کا پیپلز پارٹی کو نقصان کا احتمال ہے۔