میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس ، اسد عمر کی ضمانت منظور، ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا

سائفر کیس ، اسد عمر کی ضمانت منظور، ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت منظور کر لی، عدالت نے اسد عمر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو آفیشل سیکرٹس ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد عمرکی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسد عمر کے خلاف سائفر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، ان کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی غرض سے سائفر کیس بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ سائفر کیس اسد عمر کے خلاف بے بنیاد ہے، مقدمے میں دفعات غلط ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد عمر شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اسد عمر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے اور 29 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد عمر کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں 12 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کر دی۔ اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے اسد عمر کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں