میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اگلے9 ماہ گردشی قرضہ 545ارب روپے ہونے کا امکان

اگلے9 ماہ گردشی قرضہ 545ارب روپے ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافوں کے باجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ اگلے9 ماہ میں بڑھ کر 545 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل مارچ 2024 تک گردشی قرضہ 386 ارب روپے رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی، لیکن اب تخمینہ تبدیل ہوگیا ہے، اور گردشی قرضہ 41 فیصد اضافے کے ساتھ 545 ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، نیا تخمینہ آئی ایم ایف کی گزشتہ ماہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نہیں ہے، تاہم حکومت نے گردشی قرضے کا تخمینہ جون 2024 تک 392 ارب روپے برقرار رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر تک گردشی قرضے میں 155ارب روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا، لیکن اب حکومت نے پہلی سہہ ماہی میں گردشی قرضے میں 292 ارب روپے کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، اسی طرح آئی ایم ایف نے دسمبر تک گردشی قرضے میں صرف 64 ارب روپے کے اضافے کا تخمینہ لگایا تھا، لیکن پاور ڈویژن نے اب دسمبر تک گردشی قرضہ 406 ارب روپے تک بڑھنے کا اندازہ لگایا ہے، تیسری سہہ ماہی کیلئے آئی ایم ایف نے 386 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن پاور ڈویڑن نے یہ اندازہ اب 545 ارب روپے لگایا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کیا ہے، جو کہ حکومت پہلے ہی7.50 روپے فی یونٹ اضافہ کرچکی ہے، جس کے بعد ڈومیسٹک کسٹمرز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھ کر 51 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے، جبکہ صنعتی اور تجارتی صارفین کیلیے 47 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے، اس کے باجود گردشی قرضہ بڑھتا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں