میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھوراجی کالونی میں عامر آلو کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ چلنے کا انکشاف

دھوراجی کالونی میں عامر آلو کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ چلنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ/ آصف سعود)کراچی کے علاقے دھوراجی کالونی میں عامر آلو کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔عامر آلو کے جوئے کے اڈے کو ڈی آئی جی ایسٹ آفس کی موکل حاصل ہے ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے عامر آلو نے فیصل بامنیلا اور غلام عرف جی ایم کے ساتھ مل کر کرکٹ پر جوا کھلانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جوا چلانے والے مافیا نے بحریہ ٹائون کراچی میں مکانات کرائے پر حاصل کر لیے ہیں جہاں انتہائی جدید سیٹ اپ تیا کیا جارہا ہے ۔ جب کہ کراچی میں بھی فلیٹوں ،ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے علاوہ پوش علاقوں میں بنگلے بھی کرائے پر حاصل کر لیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں جوئے کا سب سے بڑا سیٹ اپ دھوراجی کالونی میں عامر آلو چلا رہا ہے عامر آلو کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے بین الاقوامی جوا کھلانے والی مافیا سے بھی رابطے ہیں ۔ ذرائع کے بقول عامر آلو اور بدنام جوئے کا اڈہ چلانے والے فیصل بافیلا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر کراچی میں اربوں روپے کا جوا کھلانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔اس حوالے سے عامر آلو اور فیصل بافیلا نے کراچی پولیس سے باقاعدہ موکل حاصل کرنے کے بعد اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر آلو دھوراجی کالونی میں ڈی آئی جی ایسٹ آفس کی موکل پر کھلے عام جوا چلا رہا ہے اس نے کر اچی پولیس کے ایک بدنام سابق بیٹر کے ذریعے پولیس سے معاملات طے کیے ہیں۔نمائندہ جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ پر جوا کھلانے کیلئے عامر آلو اور فیصل بافیلا نے بحریہ ٹائون کراچی کو محفوظ جگہ قرار دیتے ہوئے بحریہ ٹائون کراچی میں مکانات اور فلیٹ کرائے پر حاصل کر لیے ہیں جہاں کرکٹ پر بک چلانے کے حوالے سے جدید سسٹم نصب کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے جوا چلانے والی مافیا نے ایک ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جس کے ذریعے بکیوں نے کرکٹ پر جوا کھلانے کیلئے ANROID اور IOS کی ایپلیکیشن بھی بنوائی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بکیوں کی جانب سے جدید ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ بھی لگایا جارہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کرکت ورلڈ کپ کے موقع پر بکی کرکٹ پر جوا موبائل ایپس کے ذریعے بک کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ بکی جمائی راجہ گذشتہ ایک سال سے بحریہ ٹائون کراچی میں بیٹھ کر جوا چلا رہا ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوا چلانے والی مافیا کے کارندے غلام عرف جی ایم سول لائن ،عامر عرف برتن جوڑیا بازار اور مخدوم گھاس منڈی سے جوئے کا سیٹ اپ چلا رہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ فیصل بافیلا نے گڈاپ ٹائون میں کرکٹ پر جوا چلانے کیلئے 3 فارم ہائوس بھی بک کرلیے ہیں جبکہ غلام عرف جی ایم نے کرکٹ ورلڈ کپ پو جوا چلانے کیلئے ڈیفنس اور کلفٹن میں بنگلے اور فلیٹ کرائے پر حاصل کیے ہیں جبکہ کلفٹن کا ایک گیسٹ ہائوس بھی خصوصی طور پر بک کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر برتن اور مخدوم گھاس منڈی والے کو لیاری گینگ وار کی مکمل سرپرسٹی حا صل ہے معلوم ہوا ہے کہ دھوراجی کا عامر آلو اور فیصل بافیلا کراچی کے تمام بکیوں کو اپنے نیٹ ورک کا حصہ بنانا چاہتے ہیں اس ھوالے سے ان کے دیگر بکیوں سے رابطے کیے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں