میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کی سخت شرائط، بجلی صارفین کے لیے رواں سال بھاری ہو گا

آئی ایم ایف کی سخت شرائط، بجلی صارفین کے لیے رواں سال بھاری ہو گا

جرات ڈیسک
منگل, ۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی ایم ایف کی سخت شرائط، رواں مالی سال بجلی صارفین کیلئے بھاری ثابت ہو گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، دسمبر تک بجلی مرحلہ وار مہنگی ہو گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی، اس مد میں صارفین سے 39 ارب روپے موصول کیے جائیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر سے دسمبر تک ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ستمبر سے دسمبر تک صارفین سے 122 ارب روپے موصول کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضہ میں کمی لانے کیلئے خرچ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا رواں مالی سال کے احتتام تک بجلی شعبے کا گردشی قرض 2130 ارب تک محدود کرے کا پلان ہے۔ ذرائع کے مطابق جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت نے توانائی شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں