ہریانہ فسادات: ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، نائب امام شہید
جرات ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس دوران 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ فسادات نے گڑگاؤں اور گروگرام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گڑگائوں میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی، گروگرام میں گزشتہ رات انتہا پسندوں نے مسجد پرحملہ کردیا حملے کے نتیجے میں نائب امام شہید ہوگئے۔