میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہاؤس حملے سمیت 6 مقدمات، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

جناح ہاؤس حملے سمیت 6 مقدمات، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 6 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 6 مقدمات کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی، سابق وزیراعظم تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پرطلب کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں