کے فور کوسی پیک میں شامل کرنے پرچینی حکام رضامند
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کے فور کوسی پیک میں شامل کرنے پرچینی حکام نے رضامندی ظاہرکردی وفاق نے حکومت سندھ سے تفصیلات طلب کرلی۔چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ آبپاشی کو تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزارت آبی وسائل نے اس حوالے سے چیئرمین واپڈا،سیکریٹری آبپاشی،ایم ڈی واٹربورڈ کوخط لکھ دیا ہے۔پاکستان اور چین کے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں اس منصوبے کو پیش کیا جائے گا۔ منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنیکیلییواپڈا نے وفاقی وزارت آبی وسائل کو درخواست کی تھی۔وزیراعظم ہاوس کی بات چیت کے بعد چین نے کے فورکوسی پیک میں شامل کرنے پررضامندی ظاہرکی۔