میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر جب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نکلنے والی عام عوام کبھی سڑک حادثے کا شکار ہوجاتی ہے یا کبھی ڈکیت کے ہاتھ لگ جاتی ہے، ٹوٹی سٹرکیں لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی ہیں جہاں وہ بآسانی لوٹ مار کرتے ہیں۔ ان ہی سڑکوں پر گاڑی کتنی بھی بڑی یا چھوٹی ہو اس کو ہچکولے کھاتے ہوئے گزرنا پڑتا ہے، قیوم آباد انٹر چینج ہو، کورنگی کاز وے ہو یا ناظم آباد ہو، ہر جگہ ان دنوں یہ مناظر عام ہیں۔شہر کی خراب سڑکوں کے باعث سفر کرنے والے ہر عمر کے افراد ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اڑنے والی دھول مٹی ان کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے جب کہ تقریباً ہر علاقے میں سیوریج سے زیر آب سڑکیں اور اندرونی راستے آمد و رفت میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔کراچی میں موٹر سائیکل عام سواری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے وسائل پہلے ہی محدود ہیں جبکہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہی نہیں ہے۔ایسے میں دو کروڑ سے زائد آبادی والے اس شہر میں ملازمت یا تعلیمی اداروں تک جانا ہو یا تفریح کے لیے باہر نکلنا ہو، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کا زیادہ تر انحصار موٹر سائیکل جیسی سواری پر ہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں