میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی پاکستانی قرارداد منظور، آئندہ ماہ جنرل اسمبلی توثیق کریگی

اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی پاکستانی قرارداد منظور، آئندہ ماہ جنرل اسمبلی توثیق کریگی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی حمایت کی پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی میڈیا رپور ٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی بلاامتیاز تمام انسانوں کے حق خودارادیت کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد میں بلا امتیاز تمام لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے ٗ جس کا مقصد کشمیر اور فلسطین میں برسرپیکارحریت پسندوں کی جدوجہد پرتوجہ دلانا ہے ٗعالمی برادری نے قرارداد کے ذریعے قابض افواج کے تمام غیر قانونی قبضوں کو مسترد کردیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ حق خودارادیت کی قرارداد غیرملکی قبضے کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کیلئے امید کی کرن ہے، جس کی آئندہ ماہ جنرل اسمبلی سے توثیق ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت بنیادی اصول ہے، جبکہ قرارداد میں جارح ممالک پر اپنے مقبوضہ علاقوں میں فوری طور پر فوجی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں