آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4رکنی گروہ گرفتار
شیئر کریں
شہر قائد میں آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4رکنی گروہ گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے نیو کراچی یو پی موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں وقاص، کامران، عمران اور محمد رحمان شامل ہیں، ملزمان سے 4پستول، 2موٹر سائیکلیں اور بائیک سروس کا ہیلمٹ برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے، وہ آن لائن بائیک سروس رائیڈر کا روپ دھار کر آتے تھے، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان کے دیگر 2ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان نے شاہ فیصل، ناظم آباد، کورنگی، اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم رحمان ڈکیتیاں کرنے سے پہلے رضویہ میں منشیات فروشی کرتا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔