35 سال بعد بھی آدم جوکھیو گلشن کریم کے الاٹیوں کو قبضہ دینے میں ناکام
شیئر کریں
کراچی(رپورٹ:محمد قیصر)کراچی کے بدنام زمانہ لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو نے عرصہ 35 سال گزر جانے کے باوجود گلشن کریم کے الاٹیوں کو قبضہ نہیں دیا،متاثرہ شہری تاحال انصاف کے منتظر،متعلقہ ادارے خاموش تماشائی،روزنامہ جرأت میں لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے خلاف خبر شائع ہونے کے بعد متاثرین نے روزنامہ جرات سے رابطہ کرنا شروع کردیا،لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے پروجیکٹ واقع سروے نمبر72 تا 78 دیہہ کھانٹو،ٹپو ابراہیم حیدری مین نیشنل ہائی وے گلشن کریم کے متاثرین نے 1988 میں پلاٹ خرید کیے تھے جنکو تاحال پلاٹوں کا قبضہ نہیں مل سکا ہیمتاثرہ شہری نعمان خان نے بتایا کہ میں نے پلاٹ نمبر آر 402 سال 1988 لیز فائل 2019 میں حق نواز سے خریدی اور 2020 میں فائل کو اپنے نام اٹارنی ٹرانسفر کروایا سیل ڈیڈ پر پابندی کی وجہ سے پاور اٹارنی لی اور متعدد بار گلشن کریم کے چکر لگائے کبھی مجھ سے نظر جوکھیو مالک بن کر ملتا تھا اور کبھی سلیم شیراز نیازی ملتا تھا اورہر دفعہ پلاٹ کی لوکیشن اور نقشہ تبدیل ہوتا تھالینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ مین نظر جوکھیو،سلیم شیراز نیازی اور دانش نامی فراڈیے اس وقت گلشن کریم میں پلاٹ فروخت کرنے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں جب مجھے پتہ چلا کہ گلشن کریم کا نقشہ تبدیل کرکے میرا پلاٹ لینڈ مافیا نے تین سے چار مرتبہ آگے فروخت کردیا ہے تو میں گلشن کریم پہنچا تو لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ میں نظر جوکھیو اور سلیم شیراز نیازی نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی فائل ہمارے حوالے کردو ورنہ جہاں جانا ہے جاو اب تمہیں کوئی بھی پلاٹ نہیں دلوا سکتا جس کے بعد میں نے معزز عدالت سے رجوع کرتے ہوئے سول سوٹ نمبر 572/2021 درج کروایا جوکہ معزز عدالت میں چل رہا ہے دوسری جانب گلشن کریم کے سال 1988 سے اب تک متعدد نقشے سامنے آچکے ہیں اور ایک ایک پلاٹ متعدد شہریوں کو فروخت کیا جاچکا ہے اور تاحال کسی بھی الاٹی کو پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا واضح رہے کہ حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ مین نظر جوکھیو،سلیم شیراز نیازی اور دانش نامی فراڈیے ایک دفعہ پھر معصوم شہریوں کو گلشن کریم میں پلاٹ فروخت کرنے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ جو متاثرین معزز عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کراچکے ہیں انہیں بھی تاحال انصاف نہیں مل سکا ہیذرائع نے بتایا کہ پچھلے دنوں گلشن کریم ہاسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کا ایک مشاورتی اجلاس جامعہ رشیدیہ مسجد بمقام گلستان سوسائٹی مرغی خانہ بس اسٹاپ یو بی ایل بینک والی گلی میں منعقد ہوا جس میں ایک پلاٹ کی متعدد فائلیں سامنے آنے سے متعلق الاٹیز انتہائی پریشان تھے۔